ایپل کی آئندہ فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 18 کی تفصیلات لیک ہوگئیں، جن میں نئے ڈسپلے سائز اور انڈر ڈسپلے فیس آئی ڈی کی خصوصیات شامل ہیں۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایپل کی آئندہ فلیگ شپ ڈیوائس، آئی فون 18 کی تفصیلات لیک ہوگئی ہیں، جنہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایپل حب نے شیئر کیا۔
آئی فون 18 کی لیک کردہ معلومات کے مطابق، یہ 6.3 انچ اور 6.9 انچ کے ڈسپلے سائز میں متعارف ہوگا جبکہ اس میں ڈائنامک آئی لینڈ موجود نہیں ہوگا۔
تازہ ترین لیکس میں بتایا گیا کہ اس ڈیوائس میں فرنٹ کیمرا اوپر کی جانب بائیں کونے میں ہوگا اور یہ فون انڈر ڈسپلے فیس آئی ڈی کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
یہ لیکس ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن کے ذریعے منظر عام پر آئیں اور ان کا مقصد ایپل کے نئے فون کی خصوصیات کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔















