کراچی کے 13 سالہ عبیر نے او لیول میں امتیازی کامیابی حاصل کی

کراچی کے 13 سالہ سید محمد عبیر نے او لیول میں امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کر کے سندھ کے پہلے کم عمر طالب علم کا اعزاز حاصل کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی کے 13 سالہ عبیر نے او لیول میں امتیازی کامیابی حاصل کی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

کراچی کے 13 سالہ طالب علم سید محمد عبیر نے او لیول امتحانات میں امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کر کے سندھ کے پہلے کم عمر طالب علم کا اعزاز حاصل کر لیا۔ عبیر نے کمپیوٹر سائنس اور اسلامیات میں اے گریڈ حاصل کیا۔

عبیر کے والد کامران کے مطابق، ان کے بیٹے نے بغیر کسی ٹیوشن کے چیٹ جی پی ٹی اور یوٹیوب ویڈیوز سے مدد لیتے ہوئے یہ نمایاں کامیابی حاصل کی۔ عبیر کی اس کامیابی میں ان کی والدہ کا بھی اہم کردار رہا، جنہوں نے گھر میں تعلیم کے لیے مکمل شیڈول ترتیب دیا۔

کامران نے بتایا کہ عبیر کا رجحان بچپن سے کمپیوٹر سائنس کی طرف تھا اور وہ مستقبل میں اسے بیرون ملک تعلیم دلانے کا خواب رکھتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں