گوگل میپس نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیا ڈیزائن متعارف کرایا ہے، جس میں سیٹنگز کا نیا واضح لے آؤٹ اور سائن آؤٹ بٹن کے مقام کی بہتری شامل ہے۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل میپس نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ری ڈیزائن سیٹنگز پیج پیش کیا ہے۔ برسوں سے نہ بدلی جانے والی سیٹنگز اب نئے لے آؤٹ کے ساتھ زیادہ واضح ہو گئی ہیں، جس میں سات کیٹیگریز شامل ہیں۔
ان کیٹیگریز میں ایپس اینڈ ڈسپلے، نیوی گیشن، یور وہیکلز، لوکیشن اینڈ پرائیویسی، آف لائن میپس، نوٹیفکیشنز اور اباؤٹ اینڈ ٹرمز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، سائن آؤٹ بٹن کو بھی بہتر مقام پر منتقل کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو آسانی ہو۔
نئے ڈیزائن میں نیوی گیشن کے انداز کو بھی تبدیل کیا گیا ہے، تیر کا نشان اوپر بائیں کونے سے ہٹا کر اوپر دائیں کونے میں ایکس مارک میں بدل دیا گیا ہے۔ کچھ سیٹنگز کو بھی ری آرگنائز کیا گیا ہے جبکہ دیگر ماضی کی طرح ہیں۔















