پنجاب کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان

پنجاب میں سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری، 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک نافذ العمل، سنگل اور ڈبل شفٹ کے اوقات کا تعین۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ اوقات 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک نافذ العمل ہوں گے۔

سنگل شفٹ سکولوں میں طلبہ کے لیے پیر تا جمعرات اوقات 10 سے 2 بج کر 15 منٹ تک، جبکہ جمعہ کو 10 سے 12 بج کر 30 منٹ تک ہوں گے۔ ڈبل شفٹ سکولوں میں مارننگ شفٹ 10 سے 2 بجے تک ہوگی اور دوپہر کی شفٹ 2 بج کر 15 منٹ سے 4 بج کر 45 منٹ تک چلے گی۔

اساتذہ کے لیے پیر تا جمعرات اوقات میں توسیع کی گئی ہے جس میں تیاری اور تربیتی سرگرمیاں شامل ہیں۔ اساتذہ کو سی پی ڈی، تربیت اور نصابی سرگرمیوں کا پابند کیا گیا ہے۔ متبادل ہفتہ کو اساتذہ کی حاضری لازمی ہوگی۔

پنجاب حکومت نے سی ای اوز ایجوکیشن کو نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت دی ہے اور سکولوں کے اوقات میں 15 منٹ کی ایڈجسٹمنٹ کا اختیار دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں