پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحانات کا نیا شیڈول جاری کر دیا، 27 مارچ سے شروع ہوں گے اور نتائج کا اعلان 6 اگست کو ہوگا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحانات کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ رمضان المبارک کے باعث امتحانات 3 مارچ کے بجائے 27 مارچ سے شروع ہوں گے اور نتائج کا اعلان 6 اگست کو کیا جائے گا۔
انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے اور نتائج کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا۔ نویں جماعت کے نتائج 2 ستمبر جبکہ فرسٹ ایئر کے نتائج 22 اگست کو جاری کیے جائیں گے۔
میٹرک کے ضمنی امتحانات 6 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور ان کے نتائج 8 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 3 نومبر کو ہوں گے اور نتائج کا اعلان 12 جنوری 2027 کو ہوگا۔















