امریکی دباؤ پر بھارت نے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ سے علیحدگی اختیار کی

بھارت نے امریکی دباؤ کے تحت ایران کی چاہ بہار بندرگاہ سے علیحدگی اختیار کر لی، جس سے بھارت کی دوغلی پالیسیوں کا ثبوت ملتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی دباؤ پر بھارت نے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ سے علیحدگی اختیار کی

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت نے امریکی دباؤ کے باعث ایران کی چاہ بہار بندرگاہ سے اچانک دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا پورٹس گلوبل لمیٹڈ کے تمام سرکاری ڈائریکٹرز نے اجتماعی استعفیٰ دے دیا ہے اور ویب سائٹ بھی بند کر دی گئی ہے۔ بھارت نے 2024 میں چاہ بہار کا انتظام سنبھالا تھا، لیکن حالیہ کشیدگی کے بعد ایرانی منصوبے ترک کر دیے ہیں۔ بھارت نے پابندیوں سے قبل تہران کو 120 ملین ڈالر کی رقم بھی ادا کی تھی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت نے امریکی دباؤ کے باعث معاہدہ ترک کر دیا ہے، جس سے بھارت کی دوغلی پالیسیوں کا ثبوت ملتا ہے۔ خدشہ ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کی سرگرمیاں جاری تھیں اور امریکی پابندیوں کے باعث بھارت کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچنے کا امکان تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں