دبئی پولیس کی خطرناک چیلنجز سے متعلق والدین کو وارننگ

دبئی پولیس نے والدین کو سوشل میڈیا پر وائرل خطرناک چیلنجز سے خبردار کیا ہے جو بچوں کی جان کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دبئی پولیس کی خطرناک چیلنجز سے متعلق والدین کو وارننگ

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی پولیس نے والدین کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے خطرناک چیلنجز کے بارے میں خبردار کیا ہے جو بچوں کی جان کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ ان چیلنجز میں ‘چوکنگ’ اور ‘اسکل بریکر’ شامل ہیں، جن میں بچوں کو جسمانی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ ان سرگرمیوں سے دماغ کو آکسیجن کی کمی ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں برین ڈیمیج، دل کی دھڑکن رکنے اور دیگر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ والدین کو بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نالج اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کو ان خطرات سے آگاہ کریں اور اسکولوں میں ایسی سرگرمیوں پر سختی سے مانیٹرنگ کریں۔ دبئی پولیس نے خطرناک سرگرمیوں کی رپورٹنگ کے لیے 901 یا پولیس آئی ایپلیکیشن کے استعمال کی تاکید کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں