سپریم کورٹ نے پنشن کو آئینی حق قرار دیتے ہوئے فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم کر دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ نے پنشن کے حوالے سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پنشن کوئی رعایت نہیں بلکہ آئینی حق ہے۔ عدالت نے فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جو پنشن مسترد کرنے سے متعلق تھا۔
جسٹس شفیع صدیقی کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے ستمبر 2007 میں سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دیا تھا اور 20 سال کی کوالیفائنگ سروس مکمل کر چکے تھے۔
عدالت نے کہا کہ محکمہ نے پنشن درخواست 50 سال کی سروس شرط پر مسترد کی تھی، جب کہ قانون میں 20 سال سروس پر پنشن کی شرط لاگو تھی۔
عدالت نے مزید کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ریگولیشن 418 کے تحت پنشن کی مخالفت کی، مگر یہ محکمہ اور ٹریبونل کی تشریح قانونی طور پر ناقابلِ قبول ہے۔














