پمز اسپتال کی ڈاکٹروں کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا اور کچھ دوائیں تجویز کیں۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔
ڈاکٹرز کی تین رکنی ٹیم، جس میں ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر عاصل شامل تھے، عمران خان کے طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی۔
ڈاکٹروں نے عمران خان کی آنکھوں اور دانتوں کا معائنہ کیا جبکہ جنرل فزیشن نے مکمل طبی معائنہ کیا۔
ڈاکٹروں نے کچھ دوائیں تجویز کی ہیں اور جیل انتظامیہ کو میڈیکل رپورٹ بھیج دیں گے۔














