وزیراعظم شہباز شریف نے صحت کارڈ پروگرام کا افتتاح کر دیا، جو 2027 تک جاری رہے گا، 640 ہسپتالوں میں مفت صحت سہولتیں دستیاب ہوں گی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آج صحت کارڈ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اسلام آباد، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کو شناختی کارڈ پر صحت کی مفت سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ پروگرام کی مدت 30 جون 2027 تک رکھی گئی ہے۔
ملک بھر کے 640 نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولتیں مفت دستیاب ہوں گی۔ یہ اقدام دو سال قبل معطل ہونے والے ‘صحت سہولت کارڈ’ کے بعد شہریوں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ کینسر، دل، شوگر، گردوں ودیگر بیماریوں کے علاج اور حادثات کی صورت میں مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔
41 ارب روپے کے یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کے تحت ہر خاندان کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت میسر ہو گی۔















