اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ایران پر سخت پیغام

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا اور برطانیہ نے ایران کو سخت پیغام دیا، جبکہ دیگر ممالک نے سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ایران پر سخت پیغام

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکا اور برطانیہ نے ایران کو مضبوط پیغام دیا ہے کہ ایران میں جاری تشدد کو روکنے کے لئے تمام آپشنز زیر غور ہیں۔ امریکی مندوب مائیک والٹز نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ایران کے موجودہ طرز عمل سے عالمی امن متاثر ہو رہا ہے۔

امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ ایران کی داخلی صورتحال پر مزید پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں اگر ایران اپنی پالیسی نہ بدلے۔ برطانوی مندوب نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں انٹرنیٹ بندش اور مظاہروں کو غیر ملکی حمایت یافتہ کہنا غلط ہے۔

روسی مندوب نے امریکا کی طاقت اور دھمکیوں کی مذمت کی اور زور دیا کہ تمام فریق بات چیت کے ذریعے کشیدگی کم کریں۔ چینی مندوب نے مسئلے کے پرامن حل پر زور دیا جبکہ یونانی اور ڈینش مندوبین نے سفارتی حل کی اہمیت پر زور دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں