پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کی اور ایران کے استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا چارٹر طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے ایران اور خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستحکم اور پر امن ایران پاکستان کے مفاد میں ہے۔
عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان ایران اور خطے کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے اور ایران کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران میں حالات معمول پر آجائیں گے اور پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کی جائے اور عالمی قوانین کا خیال رکھتے ہوئے فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔














