قومی کمیٹی کی انتہا پسندی کے خلاف نمایاں کامیابیاں

قومی پیغامِ امن کمیٹی نے انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں، جس میں قومی بیانیہ کی تشکیل اور ریاستی معاونت کا فریم ورک شامل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی کمیٹی کی انتہا پسندی کے خلاف نمایاں کامیابیاں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی پیغامِ امن کمیٹی نے انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے مختصر عرصے میں نمایاں اقدامات کیے ہیں۔

کمیٹی کا مقصد تمام مسالک و اقلیتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔ 16 ستمبر 2025 کو پہلے اجلاس میں اسلامی اصولوں پر مبنی قومی بیانیہ اور نفرت انگیز بیانیوں کے خلاف ریاستی معاونت کا فریم ورک طے کیا گیا۔

پیغامِ پاکستان کو قومی بیانیہ بنانا، سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور مثبت پیغام رسانی کے ذریعے سلامتی کو مضبوط بنانا کمیٹی کے اہم اہداف ہیں۔

12 اور 13 جنوری کو وفاقی وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات میں ضلعی سطح پر کمیٹیوں کے قیام، مدارس کے نصاب میں قومی بیانیے کی شمولیت اور میڈیا کے مؤثر استعمال پر اتفاق ہوا۔

رمضان المبارک کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور فرقہ وارانہ مواد کے تدارک کے لیے خصوصی ٹیم کی منظوری دی گئی۔ یومِ پیغامِ پاکستان منانے کا اعلان بھی کیا گیا۔

کمیٹی نے خیبر پختونخوا کا دورہ کیا، جہاں گورنر سے ملاقات میں دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہ ہونے کا اعادہ کیا گیا۔ کور کمانڈر پشاور سے ملاقات میں خوارج کے نظریے کو شکست دینے پر زور دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں