گھوڑے انسانوں کے خوف کو محسوس کر سکتے ہیں، نئی تحقیق

فرانس کی ایک تحقیق کے مطابق گھوڑے انسانوں کے خوف کو سونگھ سکتے ہیں، خاص طور پر جب لوگ ہارر فلمیں دیکھتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گھوڑے انسانوں کے خوف کو محسوس کر سکتے ہیں، نئی تحقیق

پیرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ گھوڑے انسانوں کے خوف کو سونگھ سکتے ہیں۔ فرانس کی Tours یونیورسٹی میں کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ گھوڑے ہارر فلمیں دیکھنے والے افراد کی جسمانی بو کو سونگھ کر ان کے دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھا دیتے ہیں اور ان کے قریب جانے سے گریز کرتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ پرمزاح فلمیں دیکھنے والے افراد کے قریب گھوڑے بآسانی جاتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج گھوڑوں اور انسانوں کی لاشعوری طور پر جذباتی تعلق کی نشاندہی کرتے ہیں، اور مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اس انکشاف کی تصدیق ہو سکے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل پلوس ون میں شائع ہوئے ہیں، جس میں گھوڑوں کی دل کی دھڑکن کے ردعمل کو جانچنے کے لئے انسانی پسینے کا استعمال کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں