کولمبیا یونیورسٹی نے ایک روبوٹ چہرہ بنایا ہے جو انسانی ہونٹوں کی طرح حرکت کر سکتا ہے، جس سے روبوٹ کو بات چیت میں مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ چہرہ تیار کیا ہے جو انسانی ہونٹوں کی طرح حرکت کر سکتا ہے، جس سے روبوٹ کو بات چیت میں بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
اس تحقیق کے مطابق روبوٹ مختلف زبانوں میں الفاظ ادا کرنے کے ساتھ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے گانے بھی گا سکتا ہے۔ اس روبوٹ نے یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر انسانی ہونٹوں کی حرکت کی نقل کی ہے، اور اس کی کارکردگی انسانوں سے بات چیت کے ساتھ مزید بہتر ہوتی جا رہی ہے۔
روبوٹ کو حقیقی ہونٹوں کی حرکت کے لیے دو اہم چیلنجز کا سامنا تھا: چہرے کی جلد جیسی لچکدار ہارڈ ویئر کی تیاری اور ہونٹوں کی پیچیدہ حرکات کی درست نقل۔
ماہرین نے ان چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے روبوٹ کے چہرے کو 26 موٹرز سے لیس کیا جس سے اس کے چہرے کے تاثرات اور ہونٹوں کی حرکت کو بہتر بنایا گیا۔ محققین کا کہنا ہے کہ اے آئی جیسے چیٹ جی پی ٹی کے امتزاج سے روبوٹ اور انسانوں کے درمیان تعلق مزید مضبوط ہو جائے گا۔















