اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم کو تبدیل کر کے ساجد بیگ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ تبدیلیاں انتظامی امور کی بہتری کے لیے کی گئی ہیں۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ جیل خانہ جات نے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم کو تبدیل کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالغفور انجم کو سینٹرل جیل فیصل آباد کا سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ساجد بیگ کو اڈیالہ جیل کا نیا سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ساجد بیگ اس سے قبل سینٹرل جیل فیصل آباد میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق یہ تبادلے انتظامی امور کو بہتر بنانے اور کارکردگی میں بہتری کے لیے کیے گئے ہیں۔














