کوئٹہ میں 30 کاٹن ادویات برآمد، ڈی ایچ او واشک گرفتار

کوئٹہ میں نیو سریاب پولیس نے 30 کاٹن ادویات برآمد کر کے ڈی ایچ او واشک کو گرفتار کر لیا، ادویات کی مالیت ایک کروڑ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کوئٹہ میں 30 کاٹن ادویات برآمد، ڈی ایچ او واشک گرفتار

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیو سریاب پولیس نے ایک گاڑی سے 30 کاٹن ادویات برآمد ہونے کے بعد ڈی ایچ او واشک ڈاکٹر محمد اکبر کو گرفتار کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سرکاری ادویات دوسرے ڈسٹرکٹ سے کوئٹہ فروخت کے لیے لائی جا رہی ہیں۔ اس پر ایس ڈی پی او شالکوٹ اطہر رشید اور ایس ایچ او نیو سریاب فتح شیر نے مستونگ روڈ پر میاں غنڈی پولیس چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی۔

چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو روکا گیا، جس میں سوار شخص نے اپنا تعارف ڈاکٹر محمد اکبر ڈی ایچ او واشک کے طور پر کروایا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر 30 کاٹن ادویات برآمد ہوئیں۔ پولیس نے ڈاکٹر کو گرفتار کر کے ادویات اور گاڑی کو ضبط کر لیا اور ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ان ادویات کی مالیت ایک کروڑ سے زائد بتائی جا رہی ہے، جو کوئٹہ میں فروخت کرنے کے لیے لائی گئی تھیں۔ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو بھی اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں