الیکٹرک گاڑی کی چارجنگ کے دوران حفاظتی تدابیر

الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کے دوران حفاظتی تدابیر اپنائیں تاکہ گاڑی، بیٹری اور گھر محفوظ رہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
الیکٹرک گاڑی کی چارجنگ کے دوران حفاظتی تدابیر

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال اب زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے، لیکن ان کی چارجنگ کے دوران کچھ حفاظتی تدابیر اپنانا ضروری ہے تاکہ گاڑی، بیٹری اور گھر محفوظ رہیں۔

الیکٹرک گاڑی کے چارجر کو گاڑی کے پلگ سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔ فاسٹ چارجرز بیٹری کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، اس لیے معمولی اے سی چارجر کا استعمال بہتر ہے۔

ای وی بیٹری منیجمنٹ سسٹم بیٹری کو زیادہ چارج ہونے سے بچاتا ہے، اور عمومی استعمال کے لیے 80 فیصد چارج کافی ہوتا ہے۔

چارجر اور کیبل ہمیشہ مستند برانڈ کے استعمال کریں اور ان کا معائنہ کرتے رہیں۔ چارجنگ ہوا دار جگہ پر کریں تاکہ گرمی جمع نہ ہو۔

ہر 10 ہزار کلومیٹر یا مقررہ وقفے پر سروس کرائیں تاکہ بیٹری کی کارکردگی بہتر رہے اور سرد موسم میں بھی بیٹری محفوظ رہے۔

دیگر متعلقہ خبریں