اسلام آباد ہائیکورٹ کا سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا اور 2 فروری تک رپورٹ طلب کر لی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد ہائیکورٹ کا سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی روکنے کا حکم

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو درختوں کی کٹائی سے روک دیا۔ یہ فیصلہ جسٹس خادم حسین سومرو نے شہری محمد نوید احمد کی درخواست پر سماعت کے دوران کیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ سی ڈی اے، پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو نوٹس جاری کیے جائیں۔

عدالت نے تمام فریقین سے 2 فروری تک درخواست پر شق وار جواب اور تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں