ایرانی میڈیا نے فسادیوں کی مزید ویڈیوز جاری کر دی ہیں جبکہ مظاہرے ختم ہو گئے ہیں اور حالات بحال ہو رہے ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی میڈیا نے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث فسادیوں کی مزید ویڈیوز جاری کر دی ہیں۔ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ شرپسند عناصر مساجد اور دیگر مقامات کو آگ لگا رہے ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق، فسادیوں کو ایران میں تیل تنصیبات اور بجلی گھروں پر حملوں کا بھی ٹاسک دیا گیا تھا، جبکہ موساد کی پراکسیز کی ایرانی خفیہ ایجنسی کے اہلکار نگرانی کر رہے تھے۔
دوسری جانب، ایران میں چھاپوں کے دوران پرتشدد واقعات میں ملوث مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے پاس سے پیٹرول اور دستی بم برآمد کیے گئے۔
واضح رہے کہ ایران میں دو ہفتوں سے جاری پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رک گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق احتجاج کا سلسلہ رکنے کے بعد حالات معمول پر آنے لگے ہیں، انٹرنیشنل کالز بحال کر دی گئی ہیں، تاہم انٹرنیٹ سروس اب بھی بند ہے۔
امریکی انسانی حقوق تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک 2403 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔














