ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم لندن کے 3 کارکنوں کی ضمانت

کراچی کی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم لندن کے تین کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی ہے، جن پر بھارتی خفیہ ایجنسی سے فنڈز لینے کا الزام تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم لندن کے 3 کارکنوں کی ضمانت

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کی مالی معاونت کے کیس میں ایم کیو ایم لندن کے تین کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

شاہد عرف متحدہ، شہزاد اور ماجد کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ مقدمے میں یہ الزام تھا کہ ملزمان نے بھارتی ایجنٹ محمد صدیق کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ حاصل کی۔

عابد زمان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مقدمہ 6 سال پہلے درج کیا گیا تھا۔ اسامہ علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ 6 سال میں ملزمان کا تعلق ثابت نہیں کیا جاسکا ہے۔

وکلا صفائی کا کہنا تھا کہ مقدمہ فنڈنگ کا ہے لیکن رقم کتنی ہے کسی کو پتہ نہیں۔ ملزمان پر دہشتگردوں کی مالی معاونت ثابت نہیں ہوئی۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے 2020 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں