پاکستان نے یمن بحران کے حل کے لئے عالمی کوششوں کی اپیل کر دی

پاکستان نے اقوام متحدہ میں یمن بحران کے حل کے لئے فوری امداد اور عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان نے یمن بحران کے حل کے لئے عالمی کوششوں کی اپیل کر دی

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں یمن بحران کے حل کے لئے فوری امداد اور عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ یمن کے عوام کو بھوک، بیماری اور بے دخلی سے بچانے کے لئے سیاسی اور انسانی پہلوؤں پر فوری توجہ لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی حل نہیں، صرف سفارت کاری اور امن روڈ میپ مؤثر ہیں، اور عالمی برادری کو تیز اور مربوط امداد فراہم کرنی چاہئے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن روڈ میپ پر عمل کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ یمن بحران میں انسانی، سیاسی اور معاشی حل کے لئے فوری اقدام کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں