امریکی وزیر صحت کا ٹرمپ کی ناقص غذا پر حیرت کا اظہار

امریکی وزیر صحت رابرٹ کینیڈی جونیئر نے صدر ٹرمپ کی ناقص غذا کے باوجود ان کی صحت پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی وزیر صحت کا ٹرمپ کی ناقص غذا پر حیرت کا اظہار

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی وزیر صحت رابرٹ کینیڈی جونیئر نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اکثر ناقص اور غیر صحت بخش غذا کھاتے ہیں، خاص طور پر سفر کے دوران، مگر پھر بھی وہ متحرک اور صحت مند نظر آتے ہیں۔

کینیڈی جونیئر نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ صدر ٹرمپ اکثر فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں کیونکہ وہ بڑی کمپنیوں کی مصنوعات پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ سفر کے دوران بیمار نہیں ہونا چاہتے اور ایسی غذا کو ترجیح دیتے ہیں جسے وہ محفوظ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ٹرمپ کی غذائی عادات کے باوجود ان کی توانائی اور صحت حیران کن ہے۔ جب صدر اپنی رہائش گاہ مار-اے-لاگو یا وائٹ ہاؤس میں ہوتے ہیں تو وہ عام طور پر بہتر اور معیاری کھانا کھاتے ہیں۔

گفتگو کے اختتام پر کینیڈی نے ٹرمپ کو شاندار صحت کا مالک قرار دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں