فرانس کی حکومت نے عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنادی

فرانس کی حکومت نے پارلیمان میں پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنادی، جسے بائیں بازو کی جماعت نے پیش کیا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فرانس کی حکومت نے عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنادی

پیرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فرانس کے وزیرِاعظم سیبسٹین لیکورنو کی حکومت بدھ کو پارلیمان میں پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک سے بچ گئی۔ یہ تحریک یورپی یونین اور جنوبی امریکا کے مرکوسور بلاک کے تجارتی معاہدے کے خلاف بطور احتجاج پیش کی گئی تھی۔

عدم اعتماد کی تحریک کو سخت بائیں بازو کی جماعت فرانس ان بوڈ نے پیش کیا، جس کے حق میں پارلیمان کے 256 ارکان نے ووٹ دیا، تاہم تحریک کی منظوری کے لیے درکار 288 ووٹ حاصل نہ ہو سکے، جس کے باعث حکومت برقرار رہی۔

اسی معاملے پر ایک دوسری عدم اعتماد کی تحریک بھی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس پر ووٹنگ جلد متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں