ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مظاہرین کو پھانسی دینے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں ایسا کوئی منصوبہ نہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مظاہرین کو پھانسی دینے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں لوگوں کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں، اور پھانسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
عباس عراقچی نے وضاحت کی کہ ایران میں معاشی مشکلات کے خلاف دس دن تک پرامن احتجاج جاری رہا، جس کے بعد کچھ دنوں کے لیے تشدد ہوا، جسے ان کے بقول اسرائیل نے منظم کیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مظاہروں کو بیرون ملک سے کنٹرول کیا جا رہا تھا اور بعض عناصر نے پولیس پر حملے کیے۔ تاہم، وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اب صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور ملک میں امن بحال ہو چکا ہے۔














