میلبرن رینیگیڈز کی رضوان سے معافی، ٹیم مینجمنٹ کا اعتراف

میلبرن رینیگیڈز نے محمد رضوان کو ریٹائرڈ آؤٹ کرنے پر معافی مانگ لی۔ کپتان وِل سدرلینڈ نے ان کے رویئے پر شرمندگی کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میلبرن رینیگیڈز کی رضوان سے معافی، ٹیم مینجمنٹ کا اعتراف

میلبرن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میلبرن رینیگیڈز کی ٹیم مینجمنٹ نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ریٹائرڈ آؤٹ کرنے پر معافی مانگ لی۔

میلبرن رینیگیڈز کے کپتان وِل سدرلینڈ اور کوچ نے محمد رضوان سے معذرت کی اور اعتراف کیا کہ میچ کے سنسنی خیز مراحل میں یہ فیصلہ غلط تھا۔ کپتان نے رضوان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ آپ ایک عمدہ کھلاڑی ہیں جنہیں لوگ پسند کرتے ہیں۔

محمد رضوان نے ٹیم مینجمنٹ سے اپنے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ بگ بیش لیگ میں کم اسٹرائیک ریٹ کے باعث رضوان کو ریٹائرڈ آؤٹ کرنے کے اقدام پر سوشل میڈیا پر ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

دیگر متعلقہ خبریں