ایران میں مظاہروں پر قابو، 24 گھنٹوں میں بے امنی کا کوئی واقعہ نہیں

ایران نے مظاہروں پر قابو پاتے ہوئے 24 گھنٹوں میں بے امنی کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں کیا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں مظاہروں پر قابو، 24 گھنٹوں میں بے امنی کا کوئی واقعہ نہیں

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی حکومت نے حالیہ مظاہروں پر قابو پا لیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کسی شہر سے بے امنی کی کوئی رپورٹ نہیں ملی۔

ایرانی وزیرخارجہ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور جون جیسی غلطی دوبارہ نہ دہرائی جائے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مظاہروں میں موجود عناصر کو بیرون ملک سے کنٹرول کیا جا رہا تھا اور بعض مظاہرین نے پولیس پر حملے کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی ممالک کی جانب سے خطرات کا سامنا ہے۔

ایرانی وزیر انصاف نے کہا کہ 8 سے 10 جنوری کے دوران ملک میں احتجاج نہیں بلکہ خانہ جنگی کی کیفیت تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں