ایران میں مظاہرین کو مجرم قرار دیتے ہوئے وزیر انصاف نے کہا ہے کہ ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیر انصاف امین حسین رحیمی نے کہا ہے کہ 8 سے 10 جنوری کے دوران ملک میں ہونے والے مظاہروں کو خانہ جنگی قرار دیتے ہوئے گرفتار مظاہرین کو مجرم قرار دیا ہے۔
امین حسین رحیمی نے کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں واضح کیا کہ گرفتار افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت یا نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل، امریکا اور بادشاہت کے حامیوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
یاد رہے کہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی بھی پہلے کہہ چکے ہیں کہ گرفتار افراد کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی اور انہیں جلد از جلد مقدمہ چلا کر سزا دی جائے۔
سعودی عرب، یو اے ای اور ترکیے سمیت خطے کے ممالک کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو ان ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈے بھی جوابی حملے کی زد میں آئیں گے۔














