ٹرمپ کا گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کے عزم کا اعادہ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جبکہ گرین لینڈ کی حکومت نے فروخت کی مخالفت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کے عزم کا اعادہ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے لیے یہ ضروری ہے۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کے علاوہ کوئی آپشن قابلِ قبول نہیں ہے اور نیٹو کو اس معاملے میں امریکا کی قیادت کرنی چاہیے، ورنہ روس یا چین اثر و رسوخ حاصل کر سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ڈنمارک اور گرین لینڈ کے اعلیٰ حکام سے مذاکرات کی تیاری کر رہے ہیں۔

گرین لینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک فروخت کے لیے نہیں ہے جبکہ فرانس کے وزیر خارجہ نے امریکی بیانات کو بلیک میلنگ قرار دیا ہے۔ دیگر یورپی ممالک نے بھی امریکی بیانات پر تنقید کرتے ہوئے ملکوں کی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں