چینی کمپنی ایکس پینگ کی الیکٹرک ایس یو وی 1058 میل تک چلنے کی صلاحیت

چینی کمپنی ایکس پینگ نے الیکٹرک ایس یو وی جی 7 متعارف کرائی ہے جو سنگل چارج پر 1058 میل تک بلا رکے سفر کر سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی کمپنی ایکس پینگ کی الیکٹرک ایس یو وی 1058 میل تک چلنے کی صلاحیت

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی کمپنی ایکس پینگ نے ایک نئی الیکٹرک ہائبرڈ ایس یو وی گاڑی متعارف کرائی ہے جو سنگل چارج پر 1058 میل تک بلا رکے سفر کر سکتی ہے۔ اس جی 7 ایس یو وی میں 55.8 کلو واٹ بیٹری پیک اور ایک چھوٹا پیٹرول انجن شامل ہے، جس کے لیے 60 لیٹر کا فیول ٹینک دیا گیا ہے۔

یہ گاڑی بجلی اور پیٹرول دونوں پر چلتی ہے، اور اس کا ہائبرڈ سسٹم دوران سفر بیٹریوں کو چارج کرتا ہے۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ یہ گاڑی بیجنگ سے شنگھائی یا کراچی سے لاہور جتنا فاصلہ بلا رکے طے کر سکتی ہے۔

کمپنی نے پی 7 پلس سیڈان گاڑی بھی پیش کی ہے جس کی بیٹری سنگل چارج پر 267 میل تک سفر کر سکتی ہے، جبکہ مجموعی رینج 963 میل ہے۔ جی 7 ایس یو وی کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 800 یوآن اور پی 7 پلس کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار 800 یوآن مقرر کی گئی ہے۔

ایکس پینگ کی منصوبہ بندی ہے کہ ان گاڑیوں کو چین کے باہر یورپ، جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقا میں ٹیسلا کے مقابلے میں پیش کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں