پنجاب حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ وظیفہ اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کے والدین کو دیا جائے گا تاکہ بچوں کو مزدوری سے نکال کر تعلیم فراہم کی جا سکے۔
پنجاب حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ٹاسک کمیٹیاں قائم کی ہیں اور جامع پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں چائلڈ لیبر کے موجودہ قانون میں ترامیم کے لیے سفارشات بھی طلب کی گئی ہیں۔
کمیٹیوں کو چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے 20 سے زائد ٹاسک دیے گئے ہیں جن میں بچوں کی ڈیجیٹل میپنگ اور جیو ٹیگنگ شامل ہے۔ اس کے علاوہ ہیلپ لائن اور بحالی مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔















