ناسا نے چاند کے مدار میں جوہری ری ایکٹرز نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو 2030 تک مکمل ہوگا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی خلائی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ وہ چاند کے مدار میں جلد جوہری ری ایکٹرز نصب کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ناسا کا آئندہ انسان بردار مشن آرٹیمس 2 چاند کے مدار پر 6 فروری 2026 کو روانہ ہوگا جس میں 4 خلا باز شامل ہوں گے۔
اس منصوبے کے تحت، امریکی محکمہ توانائی اور ناسا کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں، جس کا مقصد چاند کی سطح پر 2030 تک جوہری ری ایکٹر کی تنصیب کرنا ہے۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قومی خلائی پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ امریکا خلائی کھوج اور تجارت میں دنیا کی قیادت حاصل کرسکے۔
ناسا کے نئے منتظم جیراڈ آئزک مین نے کہا کہ امریکا چاند پر واپس جائے گا اور وہاں قیام کے لیے انفرا اسٹرکچر تعمیر کرے گا، جس کے لیے جوہری توانائی کی ضرورت ہوگی۔















