پی سی بی نے ملتان سلطانز کی نیلامی کا اعلان کیا، سابق مالک علی ترین نے دلچسپ تبصرہ کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق مالک علی ترین نے اس خبر پر منفرد انداز میں ردعمل دیا۔
پی سی بی نے ملتان سلطانز کی نیلامی کے لیے اشتہار جاری کیا ہے۔ علی ترین نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘جب آپ کو پتا چلے کہ آپ کی ایکس دوبارہ شادی کر رہی ہے’۔
گزشتہ سال ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کو پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی پر نوٹس دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ٹیم کی ملکیت چھوڑ دی تھی۔
علی ترین نے بتایا کہ وہ اور ان کا خاندان آج پی ایس ایل فرنچائز نیلامی میں حصہ نہیں لے رہے ہیں، جبکہ ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کے لیے کئی خواہشمند سامنے آئے ہیں۔















