لاہور میں اسٹیج اداکار قیصر پیا کا موبائل ٹریفک سگنل پر چھین لیا گیا

لاہور میں اسٹیج اداکار قیصر پیا کو ٹریفک سگنل پر موبائل چھیننے کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں اسٹیج اداکار قیصر پیا کا موبائل ٹریفک سگنل پر چھین لیا گیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کے گارڈن ٹاؤن میں اسٹیج اداکار قیصر پیا کو ٹریفک سگنل پر لوٹ لیا گیا، چور ان کا قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قیصر پیا اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ ٹریفک سگنل پر رکے۔ اس دوران ایک ملزم نے گاڑی کو دھکا دیا اور بلاوجہ جھگڑا کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ایک دوسرا ملزم موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی کی دوسری جانب سے آیا اور قیصر پیا کا قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔

واقعے کے بعد قیصر پیا نے گارڈن ٹاؤن تھانے میں درخواست دی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں