تہران میں جاں بحق سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں ہزاروں شریک

تہران میں جاں بحق سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، تابوت پر گلاب نچھاور کیے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تہران میں جاں بحق سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں ہزاروں شریک

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں جاری مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ تہران میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے موقع پر تہران یونیورسٹی کے اطراف کی سڑکیں شرکا سے بھر گئیں، جنہوں نے ایرانی پرچم اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصاویر کے ساتھ اپنے جاں بحق عزیزوں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔

ایرانی پرچموں میں لپٹے تابوت بڑے ٹرکوں میں رکھے گئے، جن پر سرخ اور سفید گلاب نچھاور کیے گئے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایران میں حالیہ دو ہفتوں کے دوران جاری بدامنی میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں، لیکن ان اعداد و شمار کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

دیگر متعلقہ خبریں