مارول کی نئی فلم ‘ایونجرز: ڈومز ڈے’ میں نئے کرداروں کی جھلک

مارول اسٹوڈیوز کی فلم ‘ایونجرز: ڈومز ڈے’ کے چوتھے ٹریلر میں نئے کرداروں کی جھلک دکھائی گئی، جس نے شائقین میں جوش و خروش پیدا کردیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مارول کی نئی فلم 'ایونجرز: ڈومز ڈے' میں نئے کرداروں کی جھلک

لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مارول اسٹوڈیوز نے اپنی نئی فلم ‘ایونجرز: ڈومز ڈے’ کے چوتھے ٹریلر میں نئے کرداروں کی جھلک دکھائی ہے، جس نے شائقین میں جوش و خروش پیدا کردیا ہے۔ اس ٹریلر میں فینٹاسٹک فور اور واکانڈا کے کردار ایک ساتھ نظر آئیں گے، جو مارول سنیماٹک یونیورس کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہوسکتا ہے۔

فلم کا چوتھا ٹریلر سینما گھروں میں ‘اواتار: فائر اینڈ ایش’ سے قبل دکھایا گیا۔ اس میں لیٹیشیا رائٹ نے شوری کے کردار میں واپسی کی ہے جبکہ ونسٹن ڈیوک کے کردار کنگ ایم باکو کی فینٹاسٹک فور کے بین گریم سے ملاقات ہوئی۔

پہلے تین ٹریلرز میں مختلف سپر ہیرو ٹیموں کو نمایاں کیا گیا تھا۔ کرس ایونز کی اسٹیو راجرز کے طور پر واپسی، تھور اور اس کی بیٹی کی کہانی اور ایکس مین کے معروف اداکاروں کی واپسی شامل ہیں۔

فلم کی کہانی کا مکمل انکشاف نہیں ہوا ہے، لیکن ‘دی فینٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپس 2025’ کے پوسٹ کریڈٹ مناظر نے بڑے کراس اوور کا اشارہ دیا ہے۔ اس میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو ڈاکٹر ڈوم کے روپ میں مختصر طور پر دکھایا گیا۔

‘ایونجرز: ڈومز ڈے’ رواں برس 18 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، جس کا انتظار شائقین شدت سے کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں