مغربی سسٹم کے اثرات، پنجاب میں بارش کی پیش گوئی

مغرب سے بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مغربی سسٹم کے اثرات، پنجاب میں بارش کی پیش گوئی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مغرب سے بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید سردی اور دھند کا راج ہے جبکہ بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ سسٹم پنجاب کے میدانی علاقوں کے بجائے مری اور گلیات میں بارش برسائے گا۔ لاہور میں آج کا کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کا امکان نہیں جبکہ موسم خشک اور سرد رہے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں