ایران میں احتجاجی مظاہروں کے باوجود حکومت گرنےکےامکان نہیں۔ برطانوی میڈیا

ایران میں کرنسی کی گراوٹ اور مظاہروں کے باوجود حکومت مستحکم ہے جبکہ امریکا اور اسرائیل کو فسادات کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں مہنگائی اور مظاہروں کے باوجود حکومت مستحکم

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والی مختلف رپورٹس کے مطابق ایران میں کرنسی کی قدر میں گراوٹ، مہنگائی اور مسلسل مظاہروں کے باوجود حکومت کے گرنے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پچھلے ہفتے ایران میں جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے واقعات کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جن میں فسادیوں کی سرگرمیاں دکھائی گئی ہیں۔ ان ویڈیوز کا اجراء انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے پہلے ممکن نہیں تھا۔

ایران نے ان فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرایا ہے جبکہ ایرانی انٹیلی جنس حکام نے امریکی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی صدر نے ایران میں پھانسیوں کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہ ہونے کی بات کہی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو اس کے نتائج برا ہو سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں