برآمدات کو معیشت کا محرک بنائے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ برآمدات کے بغیر پاکستان میں پائیدار ترقی ممکن نہیں، داخلی طلب پر انحصار دیرپا حل نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برآمدات کو معیشت کا محرک بنائے بغیر ترقی ممکن نہیں: احسن اقبال

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ برآمدات کو معیشت کا مرکزی محرک بنائے بغیر پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی ممکن نہیں۔

انہوں نے پاکستان پالیسی ڈائیلاگ میں کہا کہ ملکی ترقی کے لیے کم از کم 90 فیصد شرح خواندگی ضروری ہے، جبکہ داخلی طلب پر انحصار کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ 6 فیصد جی ڈی پی حاصل کی جا سکتی ہے، تاہم یہ دیرپا حل نہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ڈالر کی قلت اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی بڑی وجہ برآمدات میں مطلوبہ اضافہ نہ ہونا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ملک میں 523 لسٹڈ کمپنیوں میں سے صرف 70 کی برآمدات 10 ہزار ڈالر سے تجاوز کرتی ہیں، جو برآمدی صلاحیت کے محدود ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان دنیا میں کھجور پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے، تاہم بدقسمتی سے مؤثر برانڈنگ اور معیاری پیکجنگ نہ ہونے کے باعث عالمی منڈی میں بہتر مقام حاصل نہیں ہو رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی مارکیٹ کے تحفظ کی پالیسیوں کے باعث کمپنیاں عالمی منڈی میں مسابقت پر توجہ نہیں دیتیں، برآمدات میں اضافہ کے لیے مارکیٹ انٹیلی جنس، برانڈنگ اور مصنوعات کی مؤثر پروموشن ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں