مخصوص طبقے کو سستی بجلی، گیس اور ٹیکس چھوٹ دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔مصدق ملک

مصدق ملک نے مخصوص طبقے کو ٹیکس چھوٹ دینے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ان کے مطابق برآمدات میں ترقی ہی پائیدار ترقی کا ذریعہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مصدق ملک کا ٹیکس چھوٹ دینے کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ مخصوص طبقے کو سستی بجلی، گیس اور ٹیکس چھوٹ دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں ترقی ہی پائیدار ترقی ہے اور حکومتی کوششوں سے معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ خوشحالی کا واحد راستہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہے اور ماحول دوست معاشی ترقی وقت کا تقاضا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی تب آئے گی جب ہر شہری کو کام کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے اور پاکستان میں خوشحالی کا راستہ صرف طاقت اور اثر و رسوخ تک رسائی بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت میں نجی شعبے کا اہم کردار ہے اور ہر شہری کو کام کرنے کے یکساں مواقع ملنے سے ترقی ہوگی۔ مصدق ملک نے کہا کہ ریاست کو کاروبار چلانے کے بجائے سہولت کار کا کردار ادا کرنا ہوگا اور نجکاری کوئی نظریاتی منصوبہ نہیں بلکہ مارکیٹ کی خرابیوں کو درست کرنے کا طریقہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں