یو بی ایل نے سوزوکی سوئفٹ کی خریداری کے لیے نئی پیشکش متعارف کرائی

یو بی ایل نے سوزوکی سوئفٹ کی خریداری کے لیے نئی آٹو فنانسنگ پیشکش متعارف کرائی، جس میں ریزیڈیول ویلیو فنانسنگ شامل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یو بی ایل نے سوزوکی سوئفٹ کی خریداری کے لیے نئی پیشکش متعارف کرائی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے سوزوکی سوئفٹ کی خریداری کے لیے اپنی آٹو فنانسنگ اسکیم ‘یو بی ایل ڈرائیو’ کے تحت پرکشش پیشکش متعارف کرائی ہے، جس سے صارفین آسان ماہانہ اقساط پر گاڑی خرید سکتے ہیں۔

پیشکش میں ریزیڈیول ویلیو (RV) فنانسنگ شامل ہے، جس سے کم ماہانہ ادائیگی کے ساتھ گاڑی حاصل کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ یو بی ایل کے مطابق یہ سہولت سوزوکی سوئفٹ کے تمام ماڈلز پر دستیاب ہے، جن میں GL مینوئل، GL CVT اور GLX CVT شامل ہیں۔

سوزوکی سوئفٹ GL مینوئل کی قیمت 43 لاکھ 36 ہزار روپے ہے، جس پر 13 لاکھ 44 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ کے بعد تقریباً 29 لاکھ 91 ہزار روپے فنانس کیے جا سکتے ہیں۔ اس ویریئنٹ کی ماہانہ قسط اسٹینڈرڈ پلان کے تحت تقریباً ایک لاکھ 2 ہزار 982 روپے بنتی ہے، جبکہ ریزیڈیول ویلیو پلان میں یہ قسط کم ہو کر 69 ہزار 567 روپے رہ جاتی ہے۔

یو بی ایل کے مطابق اسٹینڈرڈ فنانسنگ اسٹرکچر میں ماہانہ اقساط تقریباً ایک لاکھ 3 ہزار روپے تک ہیں، جبکہ RV پلان میں کم ماہانہ ادائیگی کے بدلے مدت کے اختتام پر ایک بڑی رقم ادا کرنا ہوگی۔ درخواست دینے کے لیے صارفین یو بی ایل ڈرائیو پورٹل وزٹ کرسکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں