بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہو سکتی ہے۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ بگٹی، کوہلو، ڈیرہ مراد جمالی، جعفرآباد، نصیرآباد، جھل مگسی، سبی اور گردونواح میں صبح کے وقت دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ اور زیارت میں کم از کم درجہ حرارت صفر، قلات میں منفی 3، ژوب میں 4، سبی میں 3، تربت میں 13، نوکنڈی میں 7 اور چمن میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ساحلی علاقوں میں بھی سردی محسوس کی جا رہی ہے، جہاں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 14 اور جیوانی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔















