کراچی میں واٹر ٹینکر سسٹم ختم، متبادل نظام کی ہدایت

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے واٹر ٹینکر سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شہریوں نے متبادل نظام کی عدم موجودگی پر تشویش ظاہر کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں واٹر ٹینکر سسٹم ختم، متبادل نظام کی ہدایت

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں پانی کی فراہمی کے لیے واٹر ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کا نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کو متبادل نظام متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ شہر میں قائم سات واٹر ہائیڈرنٹس سے واٹر بورڈ کو سالانہ تقریباً 30 کروڑ روپے کی آمدن ہو رہی تھی، مگر ٹینکر سسٹم کے خاتمے کا فیصلہ نافذ کیا جا رہا ہے۔ واٹر ٹینکرز پر انحصار کرنے والے علاقوں کے لیے متبادل بنیادی ڈھانچے کی عدم موجودگی کی وجہ سے شہری تشویش میں مبتلا ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی موثر فراہمی کا متبادل نظام بنائے بغیر ٹینکرز کا نظام ختم نہ کیا جائے، ورنہ پانی کی قلت مزید بڑھ سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں