وینزویلا نے امریکی شہریوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا، امریکی محکمۂ خارجہ نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔
کراکس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وینزویلا نے امریکی شہریت رکھنے والے افراد کی رہائی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق چار امریکی شہریوں کو رہا کر کے ملک سے باہر بھیج دیا گیا ہے۔ وینزویلا کی عبوری حکومت نے درجنوں سیاسی قیدیوں کی رہائی کا اعلان بھی کیا ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے وینزویلا میں زیرِحراست امریکیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے عبوری حکام کی جانب سے درست سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔














