اسلام آباد، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں صحت کارڈ کا اجرا

اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں صحت کارڈ کا اجرا 16 جنوری سے ہوگا تاکہ شہری معیاری طبی سہولیات حاصل کر سکیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں صحت کارڈ کا اجرا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں وفاقی صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت کارڈ کا اجرا کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ لائف کے مطابق یہ کارڈ 16 جنوری سے فعال ہوں گے اور مستقل رہائشی اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔

صحت سہولت پروگرام کے تحت لاکھوں شہریوں کو معیاری اور مفت طبی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اسٹیٹ لائف نے تمام پینل اسپتالوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مقررہ تاریخ سے قبل ہیلتھ ڈیسک قائم کریں تاکہ مستحق افراد کو بلاتعطل علاج کی سہولت مل سکے۔

وفاقی صحت سہولت پروگرام کا مقصد طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے اور جاری صحت کارڈ جون 2027 تک کارآمد رہیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں