غزہ میں شدید طوفان کے باعث عمارتیں گرنے سے پانچ فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔
غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
غزہ میں شدید طوفان کے باعث تباہ حال عمارتوں کے گرنے سے پانچ فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔ شہداء میں دو خواتین، ایک بچی اور ایک مرد شامل ہیں۔
طوفان کے دوران غزہ سٹی کے الشفا اسپتال نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں جبکہ کئی دیگر افراد شدید زخمی ہیں۔
دو سالہ اسرائیلی بمباری کے بعد غزہ کے عوام خطرناک حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جہاں غذائی قلت، ایندھن کی کمی اور محفوظ پناہ گاہوں کی عدم موجودگی نے لوگوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے دفتر کے مطابق، طوفان کے باعث سینکڑوں خیمے اور عارضی پناہ گاہیں تباہ ہو چکی ہیں، جس سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
غزہ میں سردی، بھوک اور تباہی مل کر ایک خاموش قاتل بن چکی ہیں، جہاں ہر گزرتی رات ایک نیا المیہ جنم لے رہی ہے۔














