نازیبا ویڈیو کیس: عمیر عرف میری کی ضمانت پر عدالت کی سماعت

عمیر رضا عرف میری کی درخواست ضمانت پر عدالت نے پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے، وکیل کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نازیبا ویڈیو کیس: عمیر عرف میری کی ضمانت پر عدالت کی سماعت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوشل میڈیا انفلوئنسر عمیر رضا عرف میری کی درخواست ضمانت پر عدالت نے متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او سے جواب طلب کرلیا ہے۔

عمیر رضا عرف میری کی نازیبا ویڈیو اسکینڈل کی درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس جواد ظفر نے کی۔ عدالت نے متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا۔

ملزم کے وکیل عمیر عنصر گورائیہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا ان کے موکل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ پولیس نے بلاجواز مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لیا ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست ضمانت کی منظوری کی استدعا کی۔

دیگر متعلقہ خبریں