ایوبیہ میں پانچ سال سے بند چیئر لفٹ کا معاملہ اسمبلی میں زیر بحث

ایوبیہ میں چیئر لفٹ کی پانچ سالہ بندش پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں بحث جاری، مالیت نقصان کا بھی ذکر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایوبیہ میں پانچ سال سے بند چیئر لفٹ کا معاملہ اسمبلی میں زیر بحث

ایبٹ آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایوبیہ کے سیاحتی مقام پر گزشتہ پانچ سال سے چیئر لفٹ کی بندش کا معاملہ خیبرپختونخوا اسمبلی تک پہنچ گیا ہے۔

اسمبلی کے اجلاس کے دوران جے یو آئی کی خاتون رکن ایمن جلیل نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ پانچ سال سے مرمت کے نام پر چیئر لفٹ بند ہے، جس سے سیاحوں کی آمد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئر لفٹ کی خرابی سے صوبائی حکومت کو مالی نقصان ہو رہا ہے، اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس کو کھولا جائے تاکہ صوبے کو ریونیو حاصل ہو سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں