پنجاب میں شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز بند

پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز بند کی گئیں، عوام کو محفوظ سفر کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز بند

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک معطل کر دی گئی۔ موٹروے پولیس کے مطابق عوام کی حفاظت کے لیے لاہور سے کوٹ مومن تک ایم 2، فیض پور سے درخانہ تک ایم 3، پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک ایم 4، اور ملتان سے ظاہر پیر تک ایم 5 کو بند کر دیا گیا ہے۔ لاہور تا سمبڑیال ایم 11 اور لاہور ایسٹرن بائی پاس بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، کسوال اور اقبال نگر میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔ میاں چنوں، خانیوال، ملتان، لودھراں، اور بہاولپور میں بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے، جو بعض مقامات پر 0 سے 100 میٹر تک محدود ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، لین ڈسپلن پر عمل کریں اور دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔ محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔ رہنمائی کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں