سندھ حکومت نے 8 فروری کو پہیہ جام نہ ہونے دینے کا اعلان کیا اور پی ٹی آئی کی ہڑتال کی مذمت کی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ حکومت نے واضح کیا ہے کہ 8 فروری کو کسی صورت پہیہ جام نہیں ہونے دیا جائے گا۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کر رہی ہے اور کراچی میں نو مئی جیسا واقعہ دہرانے کی کوشش کی گئی۔ پولیس پر پتھراؤ ہوا اور میڈیا کی گاڑیاں توڑی گئیں، جس سے لوگوں کو نقصان پہنچا۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ شہر قائد نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کو مسترد کیا ہے، اور سندھ حکومت نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کسی رہنما پر مقدمہ درج نہیں کیا۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی سے 8 فروری کی پہیہ جام ہڑتال کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم انتشار اور فسادات کے متحمل نہیں ہو سکتے۔














